Home نیوز پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والے جج جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے انگلینڈ روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والے جج جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے انگلینڈ روانہ

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والے جج جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جوڈیشل ٹریننگ میں شرکت کے لیے لندن گئے، جج کی ٹریننگ میں شرکت کے لیے نامزدگی کا چیف جسٹس کاخط سامنے آگیا

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں لندن روانہ ہو گئے ، چیف جسٹس نے جج کی جوڈیشل ٹریننگ میں شمولیت کے لیے نامزدگی کی تھی ۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سیشن جج کو لکھا گیا خط سامنے آگیا ۔

خط کے مطابق جج ہمایوں دلاور پانچ اگست سے 13 اگست تک لندن میں ٹریننگ میں شامل ہوں گے۔یوکے کی یونیورسٹی آف ہل میں ہیومن رائٹس اور رول آف لا پر جوڈیشل کانفرنس جاری ہے۔

خط کے مطابق جج فیضان حیدر گیلانی کی جگہ جج ہمایوں دلاور کو نامزد گیا کیا ہے ،ملک بھر سے ججز کو جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...