Home sticky post 4 بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

Share
Share

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ تعینات کردیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، اس سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے۔

جسٹس اعظم خان کے ہائیکورٹ تعیناتی کے بعد ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے پاس سیشن جج کا عارضی عہدہ تھا۔

Share
Related Articles

ایک شرط کے ساتھ مفتی قوی نے راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کر دی

متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والے مفتی قوی نے حال...

ای سی سی کا چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،تشویش کا اظہار

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نےمجموعی...

معمر افراد میں کولیسٹرول ڈیمنشیا اور دماغی صحت کا پتہ دے سکتا ہے، ماہرین

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن بزرگوں میں کولیسٹرول...