Home نیوز پاکستان مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر اسٹے آرڈر دینے والا جج معطل

مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر اسٹے آرڈر دینے والا جج معطل

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود اسٹے آرڈر دینے والے جج انعام اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔

اس حوالے سے چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کردیے اور انہیں سینئر سول جج سے او ایس ڈی بنادیا۔ سینیئر سول جج انعام اللہ کو فوری طور پر ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا، سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...