Home سیاست کراچی بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

کراچی بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

Share
Share

کراچی: 26 ویں آئینی ترمیم کو کراچی بار ایسوسی ایشن نے مسترد کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کو پاس کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ ترمیم بغیر کسی بحث کے غیر شفاف طریقے سے پاس کرائی گئی ہے۔ آئین میں ترمیم کا پارلیمان کا حق تسلیم کرتے ہیں۔ آئینی ترمیم کے لیے جو طریقہ اختیار کیا گیا وہ جمہوریت پر دھبہ ہے۔

عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ منصور علی شاہ کو چیف جسٹس نامزد نہ کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں۔ منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ سیاسی برتری پر مشتمل جوڈیشل کمیشن ججز کی تقرری کرے گا۔ یہ اقدام عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔ اس اقدام سے عام لوگوں کے لیے انصاف کےحصول میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔

موجودہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کا جوڈیشل کمیشن میں کوئی کردار نہیں ہو نا چاہیے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا آئینی بینچز کے ججز کی تقرری میں بھی کوئی کردار نہیں ہو نا چاہیے۔ خدشہ ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ایگزیکٹیو مائنڈ ججز کی تقرری کے لیے مدد کریں گے حالانکہ ان کی ریٹائرمنٹ میں صرف 4 دن رہ گئے ہیں۔

کراچی بار تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کیا جائے گا، عدالتی نظام کو بچانے کے لیے متعلقہ اتھارٹیز کردار ادا کریں۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست خارج

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار...

اسلام آباد بار کی 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی مکمل حمایت

اسلام آباد:اسلام آباد بار نے 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز...

بانی پی ٹی آئی واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے، عمر ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی...

ملٹری ٹرائلز کیس ،اگر آرٹیکل 245والی دلیل مان لیں تو فوج اپنے اداروں کا دفاع کیسے کریگی؟ آئینی بنچ

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر...