Home sticky post ملک بھر میں سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

ملک بھر میں سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

Share
Share

اسلام آباد: ملک بھر میں کل سے سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

این ای او سی کے اعلامیے کے مطابق یہ سات روزہ قومی پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد، بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

این ای او سی کے مطابق اس قومی پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچانا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔

این ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ قوم کے مستقبل کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے دو قطرے لازمی پلوائیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...