Home سیاست تحریک انصاف جلسہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کی اہم شاہراہیں کنٹینرز لگا کر بند ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

تحریک انصاف جلسہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کی اہم شاہراہیں کنٹینرز لگا کر بند ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

Share
Share

 

اسلام آباد / راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سنگ جانی مقام پر جلسہ عام کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی شاہراؤں پر کٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔

راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے مقامات بھی بند کر دیے گئے۔ اولڈ ایئرپورٹ روڈ کورال چوک سے، روات ٹی چوک اور جی ٹی روڈ کو مندرہ کے مقام سے بند کیا گیا ہے۔ فیض سے اسلام آباد کو ملانے والا راستہ بھی بند کیا گیا جبکہ مریڑھ چوک پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

اندرون شہر راجہ بازار سے مری روڈ اور سٹیلائٹ ٹاؤن و پیر ودھائی سے آئی جی پی روڈ کو ملانے والے راستے بھی بند کر دیے گئے۔ ٹیکسلا جی ٹی روڈ مارگلہ سنگ جانی کے مقام پر بھی بند کیا گیا ہے جبکہ 26 نمبر چونگی کے قریب سے بھی شاہراہ کو بلاک کیا گیا ہے۔

گندم گودام اور گولڑہ موڑ چوک بھی رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا جبکہ موٹر وے اولڈ ٹول پلازہ اور ترنول پھاٹک بھی کنٹینرز لگا کر بند رکھا گیا ہے۔

راولپنڈی شہر سے ایکسپریس وے اور مری روڈ پر نکلنے والی تمام گلیاں بھی سیل کی گئی ہیں۔ مرکزی شاہرائیں بند ہونے سے موٹر سائیکل سوار بمشکل گزر پا رہے ہیں جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین میڑو بس سروس بھی مکمل بند ہے جبکہ اسلام آباد میں چلنے والی گرین بس اور بلیو بس سروس بھی بند کی گئی ہے۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہے۔

ادھر اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو بھی کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون کو جانے والے تمام راستے بھی کنٹینر رکھ کر سیل کیے گئے ہیں۔

مری سے اسلام آباد آنے والے راستے کو سترہ میل ٹول پلازہ سے بند کیا گیا ہے جبکہ بھارہ کہو بائی پاس کو بھی کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا ہے۔ سرینا چوک، میریٹ چوک اور نادرا چوک بھی بند ہیں۔ چٹھہ بختاور اور ترامڑی چوک سے آنے والی شاہراہیں بھی کنٹینر رکھ کر سیل کر دی گئیں۔

بری امام سے سیکریٹریٹ آنے والی سڑک اور مری روڈ سے آتے ہوئے بنی گالہ کو جانے والے راستے کو بھی بلاک کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے بیشتر اہم چوراہوں پر بھی رات سے کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں۔

ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کر دی گئی۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...