Home نیوز پاکستان ٓملائیشین وزیراعظم کا وزیراعظم ہاوٴس میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش،پودا بھی لگایا

ٓملائیشین وزیراعظم کا وزیراعظم ہاوٴس میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش،پودا بھی لگایا

Share
Share

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم وزیراعظم ہاوٴس پہنچ گئے۔ ملائیشین وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کا تعارف کرایا، معزز مہمان نے وزیراعظم آفس میں پودا بھی لگایا۔

وزیراعظم ہاوٴس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر ملائیشیا اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔

وزیراعظم ہاوٴس آمد پر داتو سری انور ابراہیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان سے وفاقی کابینہ کا تعارف بھی کرایا، ملائیشین وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کا تعارف کرایا، معزز مہمان نے وزیراعظم آفس میں پودا بھی لگایا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم اپنے 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو سلامی دی۔

روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کو پھول پیش کئے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...