Home سیاست مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کروایا،بیرسٹر سیف

مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کروایا،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور:مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کر کے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، وزیراعلیٰ اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور اور پنجاب بھی گھومے۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کروایا، علی امین گنڈاپور نے چیلنج پورا کیا تو جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے راستہ روکا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود علی امین گنڈاپور جلسہ گاہ پہنچے، کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...