Home Uncategorized اسرائیلی فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہریوں کی شہادت،پاکستان کی شدید مذمت

اسرائیلی فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہریوں کی شہادت،پاکستان کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقے جنین میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کو رکوانےکیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز حملوں میں 10 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے، فلسطین کے عوام کیخلاف تشدد کی یہ تازہ لہر فوری ختم ہونا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کو رکوانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور جائز جدوجہد کیلئے حمایت کا اعادہ کرتا ہے، خود مختار فلسطینی ریاست کیلئے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...