Home سیاست نو مئی کے ماسٹر مائنڈ ہمیشہ کی طرح انتشار اور فساد چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

نو مئی کے ماسٹر مائنڈ ہمیشہ کی طرح انتشار اور فساد چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہمیشہ کی طرح ملک میں صرف اور صرف انتشار اور فساد چاہتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں ہم نے 180 سیٹیں جیتی ہیں، کبھی کہتے ہیں 150، کبھی کہتے ہیں پی پی پی سے رابطے میں ہیں، کبھی کہتے ہیں پی پی پی سے رابطے میں نہیں ہیں، یہ کہتے ہیں مسلم لیگ ن سے رابطہ نہیں کریں گے، او بھائی آپ سے رابطہ کیا کس نے ہے۔

اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کبھی کہتے ہیں حکومت بنائیں گے، تو بناؤ بھئی، ‏کہتے ہیں کے پی کے میں الیکشن کمیشن نے کوئی دھاندلی نہیں کی اور پنجاب میں جہاں جیتے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کو شاباش اور جہاں ہارے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کا گھیراؤ اور احتجاج۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کے پی کے میں سارے فارم 45 ٹھیک ہیں اور پنجاب میں جہاں ہارے ہیں وہاں کے فارم 45 سب جعلی ہیں اور جہاں جیتے ہیں وہاں کے فارم 45 سب ٹھیک، کیا دماغی حالت ہے ؟

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...