Home سیاست پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان دینے کا معاملہ، نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان دینے کا معاملہ، نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

پشاور: پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل کی سماعت ڈویژن بنچ سے کرانے کی درخواست مقرر کرلی گئی ۔

پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان کل درخواست پر سماعت کرینگے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ دنوں ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائرکی تھی۔

الیکشن کمیشن نے نظر ثانی اپیل کی سماعت ڈویژن بنچ سے سے کرانے کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا۔

Share
Related Articles

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی:امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔جیل ذرائع کے مطابق...