Home سیاست سانحہ 9 مئی ناقابل معافی گناہ ہے، وزیراعظم

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی گناہ ہے، وزیراعظم

Share
Share

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پاک-چین تعلقات تباہ اور راہداری منصوبہ بند کردیا تھا جبکہ 9 مئی کا سانحہ ناقابل معافی گناہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ غزہ میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، بطور وزیراعظم دنیا تک پاکستان کی آواز پہنچائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، آرمی چیف نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) معاہدے کے لیے خصوصی کاوشیں کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ 9مئی ناقابل معافی گناہ ہے، گزشتہ حکومت نے پاک-چین تعلقات تباہ کردیے تھے اور پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بالکل بند ہو چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ اور میرے بیٹے پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے لیکن مجھے اور میرے بیٹے کو برطانوی ادارے این سی اے نے کلین چٹ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی سے اب تک غریب عوام پر بوجھ ڈالا گیا، آئی ایم ایف پاکستان کے معاشی اقدامات پر مطمئن ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ میں مسلم امہ کی بھرپور نمائندگی کی، دورے کے دوران بنگلا دیش کے چیف آرگنائزر محمد یونس سے ملاقات کی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...