Home sticky post 3 مسئلہ فلسطین کے معنی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، فلسطین پر حکمرانی کا حق صرف فلسطینیوں کا ہے،ترک وزیرخارجہ

مسئلہ فلسطین کے معنی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، فلسطین پر حکمرانی کا حق صرف فلسطینیوں کا ہے،ترک وزیرخارجہ

Share
Share

استنبول :علاقائی استحکام کے لئے غزہ میں جنگ بندی کی صورتحال پر غور و خوض کے لئے عرب اسلامی وزراء خارجہ اجلاس استنبول میں منعقد کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے اجلاس میں ہونے والی مشاورت اور بات چیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ فلسطین پر حکمرانی کا حق صرف فلسطینیوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے معنی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ہم 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی فلسطینی کے دو ریاستی حل کی بات کر رہے ہیں، جو کہ عالمی قوانین کی جانب سے بھی منظور شدہ ہے۔

ترک وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ جنگ بندی کو برقرار رہنا چاہئے۔ غزہ میں دوبارہ فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر عالمی دباؤ برقرار رہنا چاہئے۔

ہاکان فیدان نے کہا کہ کسی ایسے اقدام کی اجازت نہیں ہونی چاہئے جس سے امن عمل میں خلل آئے۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کے لئے انٹرنیشنل سٹے بیلٹی فورس کے قیام پر بات چیت ہوئی۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ انٹرنیشنل سٹے بیلٹی فورس کے حوالے سے ثالثی فلسطینی فریقین سے بھی مشاورت کریں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...