Home سیاست بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں نتیجہ خیز بات نہیں ہوئی، شازیہ مری

بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں نتیجہ خیز بات نہیں ہوئی، شازیہ مری

Share
Share

کراچی:پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں نتیجہ خیز بات نہیں ہوئی۔

شازیہ مری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، آئندہ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم کسی کو بلیک میل نہیں کر رہے، مہذب انداز میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، ہمیں وفاقی بجٹ پر تحفظات ہیں۔

شازیہ مری نے اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ اس کیس کو وہ خود دیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نےاونٹنی کاعلاج کرایا، اونٹنی کے مالک کا دوسری پارٹی سے زمین کا تنازع چل رہا ہے، مالک نے واقعے کے بعد پولیس کو رپورٹ نہیں کرائی، اس واقعے کے بعد 6 افراد کو گرفتارکیا۔

انہوں نے کہا کہ اونٹنی کوعلاج کیلئے کراچی منتقل کیا گیا، اونٹنی کے علاج میں کم از کم دو ماہ لگیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...