Home سیاست ‎ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس آج ہو گا ، نواز شریف کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کا قوی امکان

‎ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس آج ہو گا ، نواز شریف کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کا قوی امکان

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس آج ہو گا جس میں پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا، نواز شریف کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کیلئے 11 کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے گئے، مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کے انتخاب کے معاملے پر کاغذات نامزدگی چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے حاصل کئے گئے ہیں۔

کاغذات نامزدگی آج بروز منگل صبح 10 سے 12 بجے کے درمیان پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاوٴن میں جمع کروائیں جائیں گے، پارٹی کے 5 رکنی الیکشن کمیشن کی سربراہی رانا ثنا اللہ کر رہے ہیں دیگر اراکین میں اقبال ظفر جھگڑا، عشرت اشرف، جمال شاہ کاکڑ اور کھیئل داس کوہستانی شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے الیکشن کیلئے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوپہر 1 بجے سے 2 بجے کے درمیان ہو گی، سہ پہر 4 بجے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...