Home نیوز پاکستان چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔

 

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن پاکستان رولز 2024 پر غور ہوگا، اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے رولز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی شریک ہوں گے، جسٹس امین الدین خان، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس منظور احمد ملک، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شرکت کریں گے۔

 

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی جوڈیشل کمیشن کے ارکان ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...