Home سیاست آئینی کمیٹی پر مشاورت کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

آئینی کمیٹی پر مشاورت کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

Share
Share

اسلام آباد:آئینی کمیٹی پر مشاورت کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

چیئرمین خصوصی کمیٹی خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کے لیے جے یو آئی (ف) کی شاہدہ اختر علی، پی پی کی شیری رحمان اور اعجاز الحق اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رانا محمود الحسن بھی امریکا سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسی طرح بوسٹن میں موجود حکومتی سینیٹر عبدالقادر بھی اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی، انوشہ رحمان، سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچ چکے ہیں۔

اسی طرح پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی خصوصی کمیٹی میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں، جن میں بیرسٹر گوہر ،صاحبزادہ حامد رضا،عامر ڈوگر ،راجا ناصر عباس شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...