Home نیوز پاکستان پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا

پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔جبکہ سعودی عرب میں گزشتہ روز چاند نظرآگیا۔

ترجمان رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 19 جون بروز پیر کراچی میں ہوگا۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی آج اسلام آباد، لاہور ، پشاور اور دیگر علاقوں میں منعقد ہوں گے۔

زونل کمیٹیاں چاند کی شہادت موصول ہونے کے بارے میں رپورٹ مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی جبکہ چاند نظر آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ جس کے بعد رویت کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین، سپارکو حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

دوسری جانب ریاض: سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودیہ ، دبئی ، شام اور مصر سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بروز منگل 27 جون اور عیدالاضحی 28 جون کو ہوگی۔

ذوالحجہ ایسا بابرکت مہینہ ہے جس میں 5 اسلامی ستونوں میں سے ایک حج کے فریضے کو انجام دیا جاتا ہے اس کے لیے دنیا بھر سے مسلمان جوق در جوق سعودی عرب پہنچتے ہیں۔

علاوہ ازیں اسی ماہ جانور کی قربانی کی جاتی ہے، یہ قربانی اللہ کے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جانب سے حکم ربانی کی بجا آوری میں اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کی یاد میں کی جاتی ہے۔

Share
Related Articles

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ

کراچی: کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے شہر میں...

پشاور میں خاتون صحافی پر قاتلانہ حملہ، 2 بہنوں سمیت شدید زخمی

پشاور :پشاور میں بھانہ ماڑی میں خاتون صحافی قاتلانہ حملہ میں 2...

ڈی آئی خان میں باران پل کے قریب پولیس گاڑی دھماکے کا نشانہ بن گئی

ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی...

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا خوارج کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو خراج تحسین

لاہور:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے...