Home سیاست ‎ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس آج ہوں گے

‎ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس آج ہوں گے

Share
Share

‎اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس آج طلب کر لیے گئے ہیں۔

‎ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کریں گے۔

‎ نومنتخب لیگی ارکان قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی گئی ہے، اجلاس میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق بھی کی جائے گی۔

‎دوسری جانب آج مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، نواز شریف پنجاب ہاوٴس میں نو منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، اجلاس میں اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے فیصلے کی تائید کریں گی، کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...