Home سیاست ہمارے نبی اکرم ﷺکا ذکر آج بھی بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہے گا، مریم نواز

ہمارے نبی اکرم ﷺکا ذکر آج بھی بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہے گا، مریم نواز

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عشق رسولﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے نبی پاک ﷺ نے سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد رکھی۔ ہمارے نبی اکرم ﷺکا ذکر آج بھی بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہے گا۔

لاہور میں سیرت النبیﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺخاتمْ النّبیّین، رحمت للعالمین ہیں، نبی ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب کہا ہے، ان سے محبت کی ہے، آج ہم ربیع الاول کے مبارک مہینے میں یہاں جمع ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عشق رسولﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، عشق رسولﷺکسی کم ظرف کے لیے نہیں ہے، والدین اپنے بچوں کو حیات طیبہﷺسے متعلق آگاہی دیں، جو انسان گھر سے سیکھتا ہے وہ اس دنیا اور دوسری دنیا میں بھی کام آتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی اکرم ﷺکا ذکر آج بھی بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہے گا، یہ ایک مبارک محفل ہے، اس کے بارے میں بات کرنے کی سعادت سب کو نصیب نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں انسانی حقوق کی بات ہوتی ہے مگر اس بات کی خوشی ہے کہ انسانی حقوق کی بنیاد نبی اکرم ﷺ نے مسجد نبوی میں رکھی، وہ تعلیم آج پوری دنیا میں پھیل گئی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بچیوں کی تعلیم پر بہت فتوے آرہے ہیں تو ہمارے نبی اکرمﷺ نے فرمایا کہ تعلیم حاصل کرو چاہے تمہیں چین کیوں نہ جانا پڑے، اس میں لڑکا لڑکی کی تفریق نہیں ہے، ہمیں ان چیزوں پر عمل کرنا چاہیے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...