Home نیوز پاکستان محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی نوید سنادی

Share
Share

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی نوید سنادی ۔بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج سے 27 اگست تک جاری رہے گا، بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

آج سے 27 اگست کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔

چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، کوہاٹ، پشاور، مردان، صوابی نوشہرہ میں بھی تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 24 سے 26 اگست کے دوران کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب اور بھکرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

25 اور 26 اگست کے دوران ڈیرہ اور اس سے ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد شہر اور گرد ونواح میں آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں، بادلوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب لاہور شہرمیں گزشتہ شب سے ہوا کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کا موسم قدرے بہتر ہو گیا ہے۔ہوا چلنے سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی ہوئی اور درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا جارہا ہے، محکمہ موسمیات نے دن بھر ہوا چلنے کی نوید سنا دی۔

Share
Related Articles

چارسدہ میں فائرنگ: جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق

Charsadda: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم...

این ڈی ایم اے کا الرٹ: آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر...

ڈیجیٹل میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل

اسلام آباد: پاکستان نے ڈیجیٹل صلاحیتوں کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل...

ایم وی توسکا کیس: امریکا نے ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان کے حوالے کر دیا

واشنگٹن: امریکا نے ضبط کیا گیا ایرانی مال بردار جہاز ایم وی...