Home نیوز پاکستان محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز بارشوں نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز بارشوں نوید سنا دی

Share
Share

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عید الاضحی کے دوسرے روز بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحریہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 18 جون سے ملک کے مغربی علاقوں میں نم ہوائیں داخل ہونے کے باعث گلگت، کے پی کے، پنجاب ،اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، 16 سے 18 جون کے دوران کے پی کے میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 18 جون سے 22 جون کے دوران چترال، ایبٹ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، 16 سے 18 جون کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 18 سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی ،مری اور گلیات میں اندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے علاوہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، 20 سے 22 جون کے دوران بہاولپور، ملتان اور خانیوال میں آندھی جھگڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 20 سے 22 جون کے دوران کوئٹہ ژوب، ڈیرا بوٹکے باہر خان میں اندھیرا چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ 17 سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 21 سے 22 جون کے دوران سکھر، جیکب آباد میں آندھی جکڑ چڑنے کے علاوہ چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کے معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، 19 سے 22 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے، تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئ۔

Share
Related Articles

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک...

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے نام پر اتفاق ہوگیا

اسلام آ باد:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

توہین رسالت ، چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا

راولپنڈی:سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے...

جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار...