Home sticky post 6 محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 07 سے 12 جون 2025 کے دوران ملک کے بالائی علاقوں بشمول وسطی/بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح، جنوبی علاقوں جیسے بالائی/وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
اس شدید گرمی کی لہر کے ممکنہ اثرات سے بچنے کے لیے عوام الناس، بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ شہریوں کو دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...