Home نیوز پاکستان وفاقی حکومت کے سول ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر

وفاقی حکومت کے سول ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت کے سول ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی ہے جس کیلئے وزارت خزانہ نے سول ملازمین کیلئے خصوصی الاونس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے بجٹ میں کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی کم از کم ماہانہ اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگاوفاقی سول ملازمین کو کم از کم اجرت یا گراس سیلری 32 ہزارملے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت دفاع کے سول یا کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بھی کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر کی گئی ہے تاہم وفاقی حکومت کے بیرون ملک تعینات سول ملازمین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...