Home sticky post 3 وزارت خزانہ نے پی ایس او، سوئی سدرن سمیت دیگر کمپنیوں کے مالیاتی نظام کو غیر موثر قرار دیدیا

وزارت خزانہ نے پی ایس او، سوئی سدرن سمیت دیگر کمپنیوں کے مالیاتی نظام کو غیر موثر قرار دیدیا

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزارت خزانہ نے پی ایس او، پاکستان پیٹرولیم لمٹیڈ، او جی ڈی سی ایل، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کے مالیاتی نظام کو غیر موثر قرار دے دیا۔

وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس سیکٹر کے مالیاتی نظام پر سوالات اٹھائے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ان تیل و گیس کمپنیوں کا انفرا اسٹرکچر دقیانوسی اور غیر موثر ہوچکا ہے جس کی وجہ سے تمام پانچ کمپنیوں کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی پی ایل کے وصولی کے ایشوز نے ان کی مالی پوزیشن کو کمزور کیا جس کی وجہ سے ان کا حکومت کی مالی سپورٹ پر انحصار بڑھا ہے۔ انرجی سیکٹر میں گردشی قرضے کے باعث کیش فلوز کے مسائل پیدا ہوگئے اور عدم ادائیگیوں کے باعث واجبات بڑھ گئے جس سے لیکو ڈیٹی متاثر ہو رہی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق واجبات بڑھنے سے کمپنیوں کی معاشی صورتحال پر اثرات مرتب ہوئے اور سرکاری اداروں کا حکومتی سپورٹ پر انحصار بڑھ گیا ہے، پرانی ٹیکنالوجی کے باعث پیداوار کم اور آپریشنل لاگت زیادہ ہے۔

گیس کے ترسیلی اور تقسیمی نظام میں لاسز کا سامنا ہے، بزنس پلان کے ذریعے ریونیو لاسز محدود اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ مالیاتی نظام کو بہتر بنا کر گردشی قرضے کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...

مسائل کا واحد حل جمہوری عمل میں پوشیدہ،اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

ڈی آئی خان:سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان...