Home سیاست وزارت قانون و انصاف نے خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کر دی

وزارت قانون و انصاف نے خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کر دی

Share
Share

اسلام آباد: وزارت قانون و انصاف نے پنجاب کے مختلف اضلاع کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کر دی۔

وزارت قانون نے چار ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی شاہ سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم شیخ سپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ تعینات ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد اقبال سپیشل جج سینٹرل فیصل آباد جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ سپیشل جج سینٹرل لاہور تعینات کر دیئے گئے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ججز کی تعیناتیاں ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...