Home sticky post 2 وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کردیا

وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کردیا

Share
Share

اسلام آباد:وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کردیا۔۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ہوگی۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ شارٹ حج پیکج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں، نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ہوگی۔

شارٹ حج کی بکنگ مکمل جبکہ خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکج کی بکنگ ہوگی، پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔

Share
Related Articles

چین کا امریکی درآمدی مصنوعات پر 84 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

بیجنگ: چین نے امریکی درآمدی مصنوعات پر 84 فیصد تک ٹیرف عائد...

پاکستان کاملکی و غیر ملکی قرض کا حجم 75 ہزار ارب تک پہنچ گیا

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں...

ارشد خان چائے والے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، نادراسے رپورٹ طلب

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان...