Home نیوز پاکستان ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاوّل 17 ستمبر کو ہوگی

ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاوّل 17 ستمبر کو ہوگی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاوّل 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر جاری رہے، اجلاس میں ماہ ربیع الاوّل کے چاندکی رویت سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔

بعد ازاں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ آج ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...