Home نیوز پاکستان ذی الحج کا چاند نظر آگیا،عیدالاضحی 29 جون کو ہوگی

ذی الحج کا چاند نظر آگیا،عیدالاضحی 29 جون کو ہوگی

Share
Share

کراچی: ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے عیدالاضحی 29 جون کو ہوگی اور اس کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا جس میں چاند نظر آنے کی شہادتیں ملنے کے بعد اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندےبھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی چانددیکھنےکے لیے اجلاس میں موجود تھے۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد اور لاہور کے بھی اجلاس ہوئے ، دونوں زونل کمیٹی نے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔

دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب میں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا تھا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...