Home Uncategorized سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند آج دیکھا جائے گا

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند آج دیکھا جائے گا

Share
Share

ریاض:سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے آج شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس سال عید الاضحیٰ 28 جون بروز بدھ کو ہونے کا قوی امکان ہے جس کے لیے سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے آج شام ذو الحجہ کا چاند دیکھیں اور نظر آنے پر شہادتیں قریبی دفاتر میں درج کرائیں۔

سعودیہ اور مصر سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بروز منگل 27 جون اور عیدالاضحی 28 جون کو متوقع ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند بغیر ٹیلی اسکوپ بھی دیکھا جائے اور جو ٹیلی سکوپ سے دیکھنا چاہیں اس کی بھی اجازت ہوگی، چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اپنی گواہی کا اندراج کرائیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...