Home سیاست نگران وزیراعلیٰ کے نام پر آج رات تک اتفاق ہو جائے گا،وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا

نگران وزیراعلیٰ کے نام پر آج رات تک اتفاق ہو جائے گا،وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا

Share
Share

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کیلئے اچھے ناموں میں سے ایک کو منتخب کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔آج رات بارہ بجے تک نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہو جائے گا۔

مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کل اور پرسوں نگران وزیرِ اعلیٰ کیلئے بات ہوئی ہے، ہم نے اچھے اچھے ناموں پر غور کیا ہے، اچھے ناموں میں سے ایک کو منتخب کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدھ دن میں نگران وزیرِ اعلیٰ آجائیں گے، نگران وزیرِ اعلیٰ کیلئے دونوں طرف سے 12، 13 نام ہیں، دونوں طرف سے پیش کئے گئے تمام نام قابل احترام اور اچھے ہیں، آج رات بارہ بجے تک نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہو جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم آج حلف لیں گے، انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، آئین کی پاسداری کرتے ہوئے جلد الیکشن ہونے چاہیے، اب وفاق اور صوبے میں نگران حکومت آ جائے گی، پھر ہم لوگوں کے پاس جائیں گے کہ ہمیں منتخب کریں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور امن کا گہوارہ بنائے، آج کے دن ہمیں شہداء کو یاد رکھنا چاہیے، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو آج کے دن یاد رکھنا چاہیے، گجرات کے قصائی نے کشمیر میں ظلم پھیلایا ہوا ہے، اللہ کشمیریوں کو مودی کے عذاب سے نجات دے۔

مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل ایک افسوسناک واقعہ ہوا ہے، ایک صحافی کو قتل کیا گیا، پولیس کو ہدایت کی ہے کہ انصاف ہونا چاہیے اور قاتل کو جلد گرفتار کیا جائے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...