Home سیاست گورنر پنجاب کےلئے رانا ثنا اللہ کا نام زیر غور

گورنر پنجاب کےلئے رانا ثنا اللہ کا نام زیر غور

Share
Share

لاہور:حکومت سازی کے بعد گورنرز کی تقرری کا معاملہ ، مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سخت گیر گورنر لانے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کےلئے رانا ثنا اللہ کا نام زیر غور ہے ، رانا ثنا اللہ کو ضمنی الیکشن نہ لڑوایا گیا تو گورنر پنجاب کے منصب پر لایا جائے گا، اس منصب پر لانے کا مقصد حکومتی امور میں مریم نواز کی سپورٹ کرنا ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لیگی رہنماؤں کی رائے ہے کہ بلیغ الرحمن نرم مزاج ہونے کے باعث آئندہ سیٹ اپ کےلئے موزوں نہیں، پنجاب میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار شخص کوبطور گورنر پنجاب تعینات کیا جائے، کوشش کی جائے کہ وفاق میں اتحاد کی بنیاد پر کسی اتحادی جماعت کو گورنر پنجاب کا عہدہ نہ دیا جائے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...