Home سیاست وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا،مریم اورنگزیب

وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا،مریم اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، پارٹی واضح کرنا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا، اتحادیوں اور سیاسی مشاورت کے نتیجے میں یہ نام متفقہ طور پر طے کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس ضمن میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بات چیت اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر میڈیا کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہبازشریف وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوارہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی ف کے مابین سیاسی اتحاد پر اتفاق ہوگیا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...