Home سیاست الیکشن کمیشن کی جانب سے 31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان سینیٹ کے نام جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے 31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان سینیٹ کے نام جاری

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان سینیٹ کے نام جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں 16 جنوری کو رکنیت معطل کر دی جائے گی، گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں یوسف رضا گیلانی، مصدق ملک، سیف اللہ نیازی شامل ہیں، شاہین خالد بٹ، عون عباس، نزہت صادق بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔

سینیٹر نثار کھوڑو، تاج حیدر، خالدہ عطیب نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے، شوکت ترین، پیر صابر شاہ، لیاقت ترکئی، مولانا عطاء الرحمان، ذیشان خانزادہ، ثانیہ نشتر نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے، ایوان بالا کے 27 موجودہ اور ایک سابق رکن نے گوشواروں کی تفصیل جمع نہیں کرائی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ دنیش کمار، ثمینہ ممتاز، سعید ہاشمی، محمد قاسم، محمد عبدالقادر، ہدایت اللہ نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے، دوست محمد، گردیپ سنگھ اور ہدایت اللہ خان بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...