Home سیاست قوم لوٹ مار سے خریدی گئی جائیدادیں بھولی نہ بھلانے پر آمادہ ہے،ترجمان پی ٹی آئی کا نواز شریف کی تقریر پر ردِعمل

قوم لوٹ مار سے خریدی گئی جائیدادیں بھولی نہ بھلانے پر آمادہ ہے،ترجمان پی ٹی آئی کا نواز شریف کی تقریر پر ردِعمل

Share
Share

لاہور:ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو عوام ووٹ سے قومی سیاست کو پاک کرنے کو بےتاب ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قوم لوٹ مار سے خریدی گئی جائیدادیں بھولی نہ بھلانے پر آمادہ ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ نااہل اور نالائق کو اقتدار ملا تو ملکی معیشت کا جنازہ نکالا، اس نااہل کو جب اقتدار ملا تو غریبوں کا معاشی بھُرکس نکالا۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 16 ماہ میں 6 فیصد سے ترقی کرتی معیشت کو صفر سے نیچے گرایا گیا۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ پٹرول اور ڈالر کو 300 سے اوپر لے جاکر عوام سے 2018 کا بدلہ لیا گیا، 16 ماہ میں 12 لاکھ تعلیم یافتہ اور پیشہ ور پاکستانی ملک چھوڑ گئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...