Home سیاست قوم کو پاکستان کے روشن مستقبل پر مکمل یقین اور اعتماد ہونا چاہیے، مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے، آرمی چیف

قوم کو پاکستان کے روشن مستقبل پر مکمل یقین اور اعتماد ہونا چاہیے، مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے، آرمی چیف

Share
Share

راولپنڈی / کراچی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ وہ افراد جو معاشرے میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے تھے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں سے شکست کھا چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں تاجر برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کمیں کیا۔ آرمی چیف نے برادر اور دوست ممالک، خاص طور پر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کئی شعبوں میں مدد پر بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو پاکستان کے روشن مستقبل پر مکمل یقین اور اعتماد ہونا چاہیے، پاکستان، اللہ کے حکم سے، اپنے حقیقی مقام تک پہنچے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کور کے علاقے کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں اور فوج کے زیر اہتمام اہم تربیتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے “انوویسٹا انڈس آئی ٹی پارک” کا افتتاح بھی کیا۔

یہ پارک پاکستان کے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعلیم اور صنعت کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر اہم سول سوسائٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ٹی کے شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے بروئے کار لایا جا سکے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ آرمی چیف نے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں، ہم پہلے سے ہی ایک تیز رفتار ترقی کی طرف گامزن ہے۔

آرمی چیف نے کراچی کی کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی اور ملک کی اقتصادی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا جبکہ شرکاء نے ایس آئی ایف سی (SIFC) کی کارکردگی کی تعریف کی اور ملکی معیشت میں مثبت پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی مزید معاشی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

آرمی چیف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تمام اقدامات کی حمایت کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے برادر اور دوست ممالک، خاص طور پر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کئی شعبوں میں مدد پر بھی تعریف بھی کی۔

قبل ازیں، کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...