Home سیاست قومی اسمبلی،خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی،خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ یہ ایوان خواتین کے خلاف استعمال کئے جانے والے نازیبا جملوں اور لب و لہجے کا نوٹس لے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان یقینی بنائے کہ خواتین کے خلاف بیانات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خواتین ارکان اور سیاسی کارکنان کا تحفظ ہو، خواتین کے خلاف اس رویے سے ان کی سیاست میں جگہ کم ہورہی ہے۔

منظور کی گئی قرارداد میں خواتین سیاستدان کے خاندانوں کو ذہنی اور جذباتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایوان اس ضمن میں تمام اراکین کو پابند کرے اور خلاف ورزی پر کارروائی کرے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...