Home سیاست قومی اسمبلی اجلاس ثنا اللّٰہ مستی خیل کے غیر پارلیمانی لفظ کے استعمال کے بعد ہنگامہ آرائی کی نذر

قومی اسمبلی اجلاس ثنا اللّٰہ مستی خیل کے غیر پارلیمانی لفظ کے استعمال کے بعد ہنگامہ آرائی کی نذر

Share
Share

اسلام آباد:بجٹ پر بحث کے لیے بلایا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس سنی اتحاد کونسل کے رکن ثنا اللہ مستی خیل کے غیر پارلیمانی کی لفظ کے استعمال کے بعد ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا ۔

خواتین اراکین قومی اسمبلی کے احتجاج کے باعث اجلاس کی کارروائی کو روکنا پڑا۔ اس دوران جمشید دستی اور لیگی ارکان کے درمیان ہاتھا پائی کی کوشش بھی ہوئی۔

سیکیورٹی اور پی پی پی رکن آغا رفیع اللہ نے درمیان میں آکر بیچ بچاو کرایا ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان کھڑے ہوگئے۔۔ پیپلز پارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرکے اجلاس میں شریک ہوگئی ۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی بجٹ بحث کے دوران تقریر کے دوران خواجہ آصف کو مخاطب ہوئے کہ ہم عوام کے ووٹ سے آئے ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے غیر پارلیمانی لفظ کا استعمال کیا تو حکومتی اراکین نے احتجاج شروع کردیا ۔۔ خواتین رکن قومی اسمبلی نے احتجاج شروع کردیا جس کے بعد سپیکر کو اجلاس کی کارروائی روکنا پڑی۔

پی پی پی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا جس کے بعد پی پی پی کے ارکان کی تعداد ایوان میں بڑھ گئی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ چین کی اعلی ترین قیادت نے پاکستان میں کل بیٹھ کر کہا کہ چینی ماہرین کی زندگیوں کو خطرات سی پیک کی سرمایہ کاری کے لئے خطرہ ہیں چینی قیادت کی طرف سے اس حدتک سیکیورٹی خطرہ بتانا خطرناک ہے ۔ آرمی چیف سے اپیل کروں گا کہ فوری کورکمانڈرز کانفرنس بلائیں ۔

کورکمانڈر کانفرنس صرف چینی شہریوں اور ماہرین کی سیکیورٹی پر ہونی چاہئے ۔کورکمانڈرز کانفرنس اب تک سیکیورٹی کی ناکامی کا بھی جائزہ لے بتایا جائےکہ چینی شہریوں کو نشانہ بنانےوالے دہشتگردوں کے پیچھے بھی ویگو ڈالے لگے ہیں یا صرف پی ٹی آئی کے پیچھے لگے ہیں ۔

اڈیالہ جیل میں خفیہ اداروں کے اہلکار بانی پی ٹی آئی پر لگائے گئے ہیں ان اہلکاروں کی منظوری کے بغیر کوئی ملاقات نہیں ہوسکتی ۔

ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی گاڑی میں تو ہیروئن نہیں رکھی گئی حنیف عباسی اور رانا ثنا اللہ کے ساتھ کیا کیا نہیں کیا ۔پی ٹی آئی کے ساتھ بہت ہاتھ ہلکا رکھا گیا ہے۔

مصطفی کمال کی تقریر پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا شور شرابہ کرتے رہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھے بچے بن جائیں اس کے علاوہ انکے پاس چارہ نہیں ہےکسی پاکستانی نے کبھی شہداء کے مجسموں کو نہیں توڑا نہ ہی کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا۔پاکستان کو بچانے کے لیے اکٹھے ہونا ہے۔نو مئی کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ایک کردار اندر ہے کچھ ماسٹر مائنڈ باہر ہے۔ان کو سزا دیں تاکہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرت نہ کرے۔ کرنل شیر خان کے مجسمے کو توڑا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے ثنا اللہ مستی خیل کے نازیبا الفاظ جو حذف کردیا اس کے باوجود خواتین اراکین اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ڈیرے ڈالے اور ذرائع نے بتایا کہ خواتین نے مطالبہ کیا کہ ثنا اللہ مستی خیل کو بجٹ سیشن کے لیے معطل کیا جائے ۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...

حکمران طبقہ اسرائیل اورامریکہ سے ڈرتاہے،فلسطینی امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،حافظ نعیم

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےغزہ مارچ کے شرکاء سے...

سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن...