راولپنڈی: تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کو اتوار یا پیر کے روز ملاقات کا کہاگیا تھا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اراکین آبائی حلقوں کی طرف روانہ ہو گئے، سابق سپیکر اسد قیصر صوابی چلے گئے۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ون آن ون ملاقات کا امکان ہے۔