Home sticky post مذاکرات ڈیل کے لئے نہیں ملک و عوام کیلئے کر رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

مذاکرات ڈیل کے لئے نہیں ملک و عوام کیلئے کر رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات ڈیل کےلیے نہیں بلکہ ملک و عوام کےلیے کر رہے ہیں، مذاکرات ہونے چاہئیں اور کامیاب ہونے چاہئیں۔

پارٹی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ کی فہرست بہت لمبی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں سے بلا لے لیا گیا، ہمارے لوگوں کو روکا گیا، ہمیں الیکشن سے روکا گیا اور فتح کو شکست میں بدلا گیا، کیسز کے فیصلے نہیں ہوئے، ہمارے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں، ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دو مطالبات پر مذاکرات کا کہا تھا۔ ایک مطالبہ اسیران کی رہائی اور دوسرا 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تیسری میٹنگ ہوگی۔ اسپیکر نے اتفاق کیا کہ خان سے ملاقات کے بعد تیسری نشست ہوگی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف نے بڑے عرصے بعد ڈائیلاگ کا دروازہ کھولا۔ مذاکرات ڈیل کےلیے نہیں ملک اور عوام کےلیے کر رہے ہیں، مذاکرات ہونے چاہئیں اور کامیاب ہونے چاہئیں۔

انکا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے جسے اوورسیز کےلیے کہا گیا، اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات محدود کرنے کی اپیل برقرار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نکات تحریری شکل میں ہوں یا نہ ہوں لیکن مذاکرات ہونے چاہئیں۔ اس قسم کے معاملات کی وجہ سے مذاکرات میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے...

چیمپئنز ٹرافی ،پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی میں جوڑ پڑے گا

دبئی: چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا۔...

شہید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی، شرکت کے لئے بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت

بیروت:لبنان میں کل 23 فروری کو حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن...

ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون نے قانونی جنگ چھیڑ دی

نیویارک:ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون...