Home Uncategorized سلمان خان کی فلم “سکندر” کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

سلمان خان کی فلم “سکندر” کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک ورک آؤٹ تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی فٹنس کے لیے انتھک محنت واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔

یہ تصویر ان کی آنے والی فلم ’سکندر‘ کے لیے تیار ہونے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا اور ہدایت کار اے آر مرگدوس ہیں، جو اس فلم کو 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سلمان خان کے مداح فلم کے لیے بہت پُرجوش ہیں کیونکہ ناڈیاڈ والا کی کامیاب پروڈکشنز اور مرگدوس کی منفرد کہانی سنانے کی مہارت سے فلم ’سکندر‘ سے بڑی توقعات وابستہ کردی ہیں۔

تصویر میں سلمان خان اپنی شاندار فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، جس سے ان کے شدید محنت، ورک آؤٹ اور نئے کردار کے لیے تیاری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ راشمیکا مندنا، ستیاراج اور پرتیک ببر بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...