Home سیاست فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا

فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا

Share
Share

اسلام آباد: فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا، فتنہ الخوارج نے پشتون قومی عدالت کی حمایت میں ضلع خیبر میں 5 روزہ فائر بندی کا اعلان کردیا جو کہ 9 سے 13 اکتوبر تک ہوگی۔

کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ نے 11 اکتوبر 2024ء کو شرانگیزی کی غرض سے ضلع خیبر میں نام نہاد ”پشتون قومی عدالت“ کے انعقاد کا اعلان کر رکھا تھا، کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیاں بظاہر پشتون عوام کے حقوق کی جنگ ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے، غیور پشتون قبائل میں ریاست مخالف نظریات اور نفرت کا بیج بونے والی کالعدم پی ٹی ایم فتنہ الخوارج کا سیاسی روپ ہے۔

اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کا قیام نام نہاد شریعت کے نفاذ پر ہوا مگر جاری کردہ اعلامیہ میں اسی زبان کا استعمال کیا گیا ہے جو کالعدم پی ٹی ایم کرتی آئی ہے۔ فتنہ الخوارج کے اعلامیہ میں پی ٹی ایم اور اس کے نام نہاد منشور کے مطابق زبان اور الفاظ کا چناؤ کیا گیا ہے جو کہ ان کے گٹھ جوڑ کو ثابت کرتا ہے۔

 

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے پشتون علاقوں کو گزشتہ دو دہائیوں سے آگ اور خون میں نہلایا گیا جبکہ ان کے جاری اعلامیہ میں مظلومیت کا تاثراور پاکستان کی مسلح افواج پر کیچڑ اچھالا گیا۔ فتنہ الخوارج کا 5 روزہ فائر بندی کا اعلان دراصل معصوم پشتون اقوام میں اپنے لئے ہمدردی جگانے کی ناکام کوشش ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق جاری کردہ اعلامیہ میں مجبوراً اسلحہ اٹھانے کی بات تاریخی طور مکمل جھوٹ ہے کیونکہ فتنہ الخوارج کا قیام دراصل پاکستان دشمن قوتوں کی فنڈنگ اور سہولت کے ذریعے ہوا جس کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ کالعدم پی ٹی ایم دراصل فتنہ الخوارج کا ہی دوسرا روپ ہے جن کے نظریات ریاست مخالف ایجنڈے پر مبنی ہیں۔

فتنہ الخوارج عوام میں اپنی تشہیر کرنے سے قاصر ہے اور کمزور ہو چکی ہے لہٰذا کالعدم پی ٹی ایم نے پشتون کارڈ کے ذریعے یہ ذمہ داری سنبھال رکھی ہے۔

فتنہ الخوارج کا کالعدم پی ٹی ایم کے حق میں بیان واضح کرتا ہے کہ پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں انتشار پھیلانے کیلئے دونوں تنظیموں کو دشمن ممالک کی سہولت کاری حاصل ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے خیبرپختونخوا میں جاری خونریزی اور ظلم کیخلاف آج تک منظورپشتین نے نہ ہی کوئی مذمتی بیان دیا اور نہ ہی احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ماہرین کے مطابق پختونخوا میں فساد برپا کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جہاں سکیورٹی فورسز نبرد آزما ہے وہاں پی ٹی ایم مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر ان دہشت گردوں کی حمایت کر رہی ہے۔ فتنہ الخوارج کی جانب سے کالعدم پی ٹی ایم کے حق میں جاری کردہ اعلامیہ پاکستان کے خلاف دونوں کے گٹھ جوڑ پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...