Home سیاست ‎وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو طلب کرنے کا نوٹس معطل

‎وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو طلب کرنے کا نوٹس معطل

Share
Share
  • پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو طلب کرنے کا نوٹس معطل کر دیا۔

    پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن سوموٹو نوٹس طلبی کے معاملے پر کیس کی سماعت کی۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈپور کے وکیل سید سکندر حیات شاہ اور ملک سمیع اللہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، یہ پچھلے سالوں کے گوشواروں کی وضاحت مانگ رہے ہیں، یہ اختیار ان کو نہیں ہے۔

    عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے طلبی کا نوٹس معطل کر دیا جبکہ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...