Home سیاست قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے پہلے نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن آجائے گا، فاروق ایچ نائیک

قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے پہلے نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن آجائے گا، فاروق ایچ نائیک

Share
Share

اسلام آباد: سینئر وکیل اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن وزارت قانون کو جاری کرنا ہوتا ہے قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے پہلے نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن آجائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وکلاء کنونشن میں، میں نے بطورِ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل شرکت نہیں کی، کنونشن کرنا وکلاء کا حق ہے ، آئینی عدالت سے متعلق ہمارا ایک موقف ہے کہ آئینی عدالت بننی چاہیے، آئینی عدالت سے ملک کا فائدہ ہی ہے نقصان نہیں، آئینی عدالت کی تشکیل سے بہت سارے کرمنل اور سول کیسز کم ہوجائیں گے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ وزیر قانون نے ہمیں مجوزہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ بھیجا تھا جس کاہم نے جائزہ لیا، ہم نے اس میں کچھ ترامیم اور تبدیلیاں کرکے اپنی گزارشات واپس بھیجیں ہیں، نواز شریف اور بے نظیر بھٹو شہید نے میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن وزارت قانون کو جاری کرنا ہوتا ہے یہ حکومت کا کام ہے، میں سمجھتا ہوں قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے پہلے نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن آجائے گا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...