Home Uncategorized اداکارہ درفشاں سلیم کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 5 ملین ہو گئی

اداکارہ درفشاں سلیم کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 5 ملین ہو گئی

Share
Share

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 5 ملین ہو گئی ہے۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کی جس میں کیک پر 5 ملین لکھا ہے جبکہ ساتھ ہی گلدستہ بھی موجود ہے، درفشاں سلیم نے 5 ملین فالوورز ہونے کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے لیے دعاوٴں کی درخواست بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں ان کے فالوورز کی تعداد 14.8 ملین ہے، عائزہ خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 14.2 ملین ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...