Home sticky post 3 ضلع کرم میں امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی

ضلع کرم میں امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی

Share
Share

کرم: ضلع کرم کے علاقے بگن میں گزشتہ روز امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوئے۔
تاجر رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ حملے میں پانچ ڈرائیور تاحال لاپتہ ہیں، گزشتہ روز حملے کے بعد 10 سے زائد ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد جلا دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کرم جانے والے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوا تھا جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹل سے 35 ٹرکوں کا قافلہ اپر کرم کیلئے روانہ ہوا تھا، دہشت گردی کے واقعے کے بعد کرم جانے والے مال بردار قافلے کو روک کر واپس روانہ کر دیا گیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم میں قیام امن کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے...

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر...