Home نیوز پاکستان ملکی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 22 لاکھ 60 ہزار ہوگئی

ملکی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 22 لاکھ 60 ہزار ہوگئی

Share
Share

اسلام آباد: لا اینڈ جسٹس کمیشن نے جولائی تا دسمبر 2023 مختلف ملکی عدالتوں میں مقدمات کے حوالے سے نئے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق زیر التوا مقدمات کی تعداد میں3.9 فیصد کے ساتھ مجموعی تعداد 22 لاکھ 60 ہزار ہوگئی۔

اعلامیہ کے مطابق ملک کے مجموعی مقدمات کا 82 فیصد (18 لاکھ 60 ہزار) ضلعی عدلیہ میں زیر التوا ہے جبکہ زیر التوا مقدمات میں 18 فیصد سپریم کورٹ ، ہائیکورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں زیر التوا ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں 2.38 فیصد (23 لاکھ 80 ہزار) مقدمات کا اندراج جبکہ 22 لاکھ 30 ہزار مقدمات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ہائیکورٹس زیر التوا مقدمات میں 81 فیصد سول اور 19 فیصد فوجداری مقدمات ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...