Home سیاست بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر ویڈیولنک پر حاضری کاحکم

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر ویڈیولنک پر حاضری کاحکم

Share
Share

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی6 اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ویڈیولنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر حاضری کاحکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی6 اور بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکلاء خالد یوسف چودھری، سردار مصروف خان اور بیرسٹر رائے سلمان ،طارق نون عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکلا نے موٴقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک حاضری اور بشریٰ بی بی کی پروڈکشن کے آرڈر ہوئے تھے، استدعا ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عدالت پیشی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرائے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیولنک پر حاضری کرانے کا حکم دے دیا، عدالرت نے ہدایت کی کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں۔

بعدازاں عدالت نے سماعت6مارچ تک کیلئے ملتوی کردی

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...