Home سیاست الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہ ہو سکا

الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہ ہو سکا

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہ ہو سکا، آج 14 مئی ہے لیکن پنجاب میں انتخابات دور دور تک دکھائی نہیں دے رہے۔حکمران جماعتوں کا کہنا ہے کہ ملکی بقاء اسی میں ہے کہ مل کراس بحران سے نمٹا جائے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

انتخابات ہوئے نہ ہی سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل ہوسکا، الیکشن کمیشن نے تو تیاری مکمل ہونے کا دعویٰ کیا مگر حکومت سے فنڈز نہ ملے، سیاسی جماعتیں بھی صرف پنجاب میں انتخابات پر راضی نہ ہوئیں۔

غیر یقینی کی صورتحال دیکھتے ہوئے انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گئی، مسلم لیگ ن نے تو امیدواروں کو ٹکٹ ہی نہ جاری کئے۔

حکمران جماعتوں کا کہنا ہے کہ ملکی بقاء اسی میں ہے کہ مل کراس بحران سے نمٹا جائے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

ادھر 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی درخواست 15مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختربھی بنچ میں شامل ہوں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...