Home sticky post 3 پاکستانی قوم متحد ، وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے،شیخ رشید

پاکستانی قوم متحد ، وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے،شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے، بھارت ایک جانب جنگ کی باتیں کر رہا ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے، وقت آنے پر دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جان دینے کا جذبہ ہر پاکستانی کے دل میں موجود ہے اور ہر فرد اپنے ملک اور دین اسلام کے لیے قربانی دینے کو تیار ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالات جنگ کی طرف نہیں جائیں گے کیونکہ اگر ایسا ہونا ہوتا تو اب تک حالات بہت بگڑ چکے ہوتے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت نے اگر پاکستانی قوم کو للکارا تو ہر بچہ، ہر فرد ملک کی حفاظت کے لیے میدان میں ہو گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...